اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بندر آستارا میں کمانڈر جہان بخش آرمان نے ایک شہید کی برسی کی مناسبت سے ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا خصوصی فورسز (بسیج) امام خمینی(رہ) کی رہنمائی میں تشکیل پائی۔
انہوں نے کہا یہ فورس عوامی اور ملت کی خدمتگزار ہے۔
جہان بخش آرمان نے مزید کہا اس فورس کے اثرات اور برکات ثقافتی اجتماعی اقتصادی پہلووں میں نمایاں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا جہاں کہیں بھی اس فورس کی ضرورت ہوتی ہے مجاہدانہ اور رضاکارانہ طور پر خدمت کرتے ہیں اور جو کام انجام دیتے ہیں خدا کی رضایت کیلئے ہوتا ہے۔
انہوں نے فلسطین، عراق، شام اور لبنان کی مظلوم ملت کی حمایت کرتے ہوئے کہا لبنان میں اسرائیل کے خلاف 51 روزہ، 22 روزہ اور آٹھ روزہ مزاحمتی جنگ نے اس فورسز سے الہام لیتے ہوئے اسرائیلی فورسز کے ناکوں چنے چبوا دئیے اور دنیا کو حیران کردیا۔
جہان بخش نے کہا حضرت امام خمینی(رہ) اور رہبر انقلاب اسلامی کی اہل تشیع اور اہل سنت کے درمیان اتحاد کی بھرپور تاکید کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا عالمی استکبار اور انقلاب اسلامی کے دشمن شیعہ اور اہل سنت کے اتحاد سے خائف ہے اسی لئے دشمن کوشش میں ہے کہ شیعہ اور اہل سنت کے درمیان اختلاف ایجاد کرے۔
.......
/169